تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، جی ڈی اے نے وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

حکومت کی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جی ڈی اے رہنما غوث بخش مہر کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم ہمارے پاس آئے اور اپنا مؤقف ہمارے سامنے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کا معاملہ آیا تو ان کا ساتھ دیں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ لاجز پہنچے تھے جہاں انہوں نے جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں