تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر اپوزیشن نے اسمبلی میں دھرنا دیدیا

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی ایوان میں دھرنا دے دیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے رولنگ کے تحت تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیا جس کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی، اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور تمام اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔

اپوزیشن ارکان  نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ایوان میں دھرنا دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں