بیجنگ ونٹر اولمپکس: یوکرین کا دستہ گزرا تو روسی صدر پیوٹن نے کیا کیا؟

چین کے درالحکومت بیجنگ میں رنگا رنگ تقریب میں سرمائی اولمپکس کا آغاز ہوگیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے برڈز نیسٹ اسٹیڈیم میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ وزیر ا‏عظم پاکستان عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت دنیا بھر کے 20 سے زائد سربراہانِ مملکت نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

امریکا کے ساتھ ساتھ دیگر مغربی ممالک نے چین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاالزام عائد کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے سفارتی و حکومتی نمائندوں کو بیجنگ بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

افتتاحی تقریب میں تمام ممالک کے کھلاڑیوں نے پرچم اٹھائے مارچ پاسٹ کیا تاہم جب یوکرین کا دستہ آیا تو  مبینہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آنکھیں بند کرلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب یوکرین کا دستہ آیا اور ان کے ملک کا ترانہ بجایا گیا تو پیوٹن نے آنکھیں بند کرکے سونے کا ’ناٹک‘ کیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے روسی صدر نے علامتی طور پر یوکرینی دستے کو نظر انداز کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے جسے کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں