وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھارت سے یادگار فتح پر کہا ہے کہ میرے اختیار میں ہوتا تو آج کی چھٹی کا اعلان کرتا۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست پر تاریخی جشن منایا گیا، گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا۔
بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کو بہت بڑی فتح قرار دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا فائنل کل ہی ہو گیا، میرا ورلڈ کپ کل ہی تھا جو پاکستان نے جیت لیا، میرے اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔
کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے رہے، سعدرضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کررہا ہوں۔