بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے

دوسری جانب سے حالات کے پیشں نظر سبی اور کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایاکہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ایم ایس سبی اسپتال کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا سبی میں جناح روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق جناح روڈ پر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں