بلاول نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کر دیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبےکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ان سے یہ ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہو  لیکن جلد کراچی میں جیالا میئر ہو گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے نام پر دھوکا چل رہا تھا، عوام کا پیسہ اسپتالوں کے بجائے نجی انشورنس کمپنیوں کو مل رہا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبے کی لاگت 23 ارب روپے ہے، 5 سال کا منصونہ ہے ہم پیسے دیں گے مگر اسے جلدی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں