پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نوشہرہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتاری کا ایک اور پروانا جاری کردیا گیا۔
نوشہرہ پولیس بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے کراچی پہنچ گئی۔
نوشہرہ کے تھانہ کینٹ میں شبیر الدین نامی شہری کی مدعیت میں حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔