برطانیہ: برمنگھم کے قریب برفیلی جھیل میں گرنے سے 3 بچے ہلاک ہوگئے

برطانیہ کے شہر برمنگھم کے قریب برفیلی جھیل کے یخ بستہ پانی میں گرنے سے 3 بچے ہلاک ہوگئے۔

برمنگھم  اور گرد و نواح میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، درجہ حرارت کئی روز سے نقطہ انجماد سے اوپر نہیں آیا۔

نواحی علاقے سوہلی ہُل میں برفیلی جھیل کے یخ بستہ پانی میں گرنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے اور ایک 6 سالہ بچہ تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ 

پولیس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ 6 سے زائد بچے برف سے جمی جھیل کے اوپر کھیل رہے تھےکہ برف کی اوپری تہہ ٹوٹنے سے جھیل کے یخ بستہ پانی میں جاگرے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق جھیل سے 3 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی عمریں 8 سے 11 سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ جھیل میں مزید بچوں کے ہونے کا خدشہ ہے اس لیے تلاش کا کام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں