بجلی چوروں کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، کریک ڈاؤن میں تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کا تعاون ہے، ہمیں معلوم ہے چوروں کے خلاف یہ مہم آسان نہیں لیکن ناکامی کی کوئی کنجائش نہیں ہے۔

سیکرٹری توانائی نے کہا کہ فیلڈ فارمیشن کو ہدایت کی ہے  کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔

واضح رہے  کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے یہ کریک ڈاؤن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔

 گزشتہ روز نگران وزیر توانائی محمد علی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی اور لوگ بل ادا نہیں کرتے اس وقت تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

پریس کانفرنس میں وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھا کہ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈسکوز میں 79 ارب یونٹس بجلی کا نقصان ہوتا ہے، صرف ان 5 ڈسکوز میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، ان پانچ ڈسکوز میں سے 3044 ارب کی بلنگ ہوتی ہے اور 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں