وزیراعظم عمران خان اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچے تھے جہاں انہوں نے بی اے پی اور جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کی۔
بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم کو تصادم کی طرف نہ جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمہوری طریقہ ہے، جمہوری طریقے سے نمٹا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر خالد مگسی نے جواب دیا کہ ہماری جماعت کی مشاورت جاری ہے اور جلد فیصلہ کرلیں گے۔
ذرائع کے مطابق خالد مگسی کا کہنا تھاکہ تین سال ہوگئے ہیں ، ہمارے تحفظات نہیں سنے گئے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے ڈی چوک میں جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے۔