باجوڑ میں جے یو اۤئی(ف) کے امیدوار قاری خیر اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا

خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں جے یو اۤئی(ف) کے امیدوار قاری خیر اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تاہم وہ خوش قسمتی سے اس حملے میں محفوظ رہے۔

ڈی پی او باجوڑ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکےمیں جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ محفوظ رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں