ایوان سے منظوری کے بعد آئینی ترامیم پر صدر مملکت آج صبح 6:30 بجےدستخط کریں گے

ایوان سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترامیم پر صدر مملکت آصف علی زرداری  آج صبح دستخط کریں گے۔

26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کیلئے ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوگی، تقریب میں پارلیمنٹرینز بھی شریک ہوں گے۔

صدر مملکت صبح ساڑھے 6 بجے آئینی ترامیم پر دستخط کریں گے اس سے قبل دستخط کی تقریب کیلئے صبح 8 بجے کے وقت کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی ہے، حکومت دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری لی گئی، ایوان سے ترمیم کی منظوری کیلئے 224 ووٹ درکار تھے جبکہ ترمیم کے حق میں 225 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں