ایف آئی اے نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق محمدخان بھٹی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت سے محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد ایف آئی اے نے کیس میں گرفتارکیا۔

وکیل رانا انتظار  نے بتایا کہ عدالت نے 3 روزہ ریمانڈپر محمدخان بھٹی کو ایف آئی اے کے حوالےکردیا اور انہیں 25 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محمد خان بھٹی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ بعض اہم عدالتی شخصیات پر پی ٹی آئی کی حمایت کا الزام لگا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں