ایران میں صدارتی انتخاب کے امیدواروں کیلیے رجسٹریشن کا آغاز

ایران میں آج سے صدارتی امیدواروں کے لیے5 روزہ رجسٹریشن کا آغاز  ہوگیا، صدارتی انتخابات 18جون کو ہونا طے ہیں

ایرانی میڈیا کے مطابق  صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن ہفتے تک جاری رہےگی، اہل صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 26 ،27 مئی کو جاری کی جائےگی

رپورٹ کے مطابق اب تک 20 سے زائد شخصیات صدارتی انتخاب لڑنےکا باضابطہ  اعلان کر چکی ہیں

موجودہ ایرانی صدرحسن روحانی مسلسل تین مرتبہ صدربننے کی قانون میں اجازت نہ ہونےکے سبب انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں