ہیکرز نے متعدد سوئنگ ریاستوں میں ویب سائٹس کی محدود جاسوسی اور جانچ کی
مائیکروسافٹ نے بدھ کو شائع ایک بلاگ میں کہا ہے کہ ایک ایرانی ہیکنگ گروپ ووٹ کے قریب آنے پر امریکی انتخابات سے منسلک امریکی ویب سائٹس اور میڈیا آؤٹ لیٹس کا سراغ لگا رہا ہے۔ محققین نے کہا کہ یہ سرگرمی براہ راست اثر انداز ہونے والی کارروائیوں کی تیاریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
بلاگ نے اشارہ کیا کہ ہیکرز، جنہیں مائیکروسافٹ نے “کاٹن سینڈ سٹارم” کہا اور جو ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں، نے متعدد ریاستوں میں انتخابات سے متعلق متعدد ویب سائٹس کی محدود جاسوسی اور جانچ کی ہے۔ بلاگ نے ان ویب سائٹس کے نام نہیں بتائے ۔ مئی میں انہوں نے اپنی کمزوریوں کی نگرانی کے لیے ایک نامعلوم امریکی نیوز ویب سائٹ کو سکین کیا۔
محققین نے لکھا کہ جوں جوں امریکی صدارتی الیکشن قریب اآ رہا ہے کاٹن سینڈ سٹارم گروپ اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔ یہ اندازہ گروپ کی کارروائیوں کی رفتار اور اس کی انتخابی مداخلت کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔ گروپ کی سابق کوششوں کے پیش نظر یہ پیشرفت خاص طور پر تشویش کا باعث ہے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ ایران کا امریکی انتخابات میں مداخلت کا کوئی مقصد یا ارادہ نہیں ہے۔
2020 میں کاٹن سینڈ سٹارم نے پچھلے صدارتی انتخابات سے کچھ دیر پہلے سائبر اثر و رسوخ کا ایک مختلف آپریشن شروع کیا۔ اس گروپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ہیک ٹیوسٹ سے ہیں جس میں انہیں انتخابی نظام کی تلاش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ درست ہے کہ اس عمل نے کبھی بھی انفرادی ووٹنگ سسٹم کو متاثر نہیں کیا لیکن اس وقت کے ممتاز امریکی حکام کے مطابق اس کا مقصد افراتفری، الجھن اور شکوک و شبہات کو پھیلانا تھا۔
مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ 2020 کے انتخابات کے بعد کاٹن سینڈ اسٹورم گروپ نے بھی ایک علیحدہ آپریشن کیا جس میں امریکی انتخابی اہلکاروں کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔