ایرانی فوجی خلیج میں لائبیرین جہاز میں داخل ہوئے: امریکہ

امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کے اہلکار خلیج کے بین الاقوامی پانیوں میں ایک سویلین جہاز میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اترے۔

بدھ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں ایک بڑے بحری جہاز کے قریب ہیلی کاپٹر دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ایرانی فوج کے اہلکار ولا نامی ایک بحری جہاز پر اترے۔

اس ٹویٹ میں ایرانی ’سی کنگ ہیلی کاپٹر‘ اور دو جہازوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

ریفینٹو ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ’ولا‘ لائبیرین تیل بردار جہاز ہے اور حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے خورفکان بندرگاہ کے قریب لنگر انداز ہوا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ واقعہ آبنائے ہرمز کے قریب پیش آیا اور کچھ وقت کے بعد ایرانی فوج کے اہلکاروں نے اس جہاز کو جانے کی اجازت دی۔

اس اہلکار نے مزید کہا کہ صورتحال کی نگرانی کے علاوہ امریکی فوج کسی قسم کی مداخلت یا کارروائی نہیں کی۔

گذشتہ برس سے امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ برس سے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی (فوٹو: اے ایف پی)

ایران نے 2019 میں برطانیہ کی جانب سے گریس ون نامی تیل بردار بحری جہاز پر قبضے کے بعد خلیج میں برطانوی تیل بردار جہاز پکڑا تھا۔

برطانیہ نے الزام لگایا تھا کہ ایرانی آئل ٹینکر یورپی یونین کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں