اسرائیل کو آج فضائی دفاعی نظام کو مزید طاقت حاصل ہونے کی امید ہے اور ساتھ ہی ایران نے ممکنہ اسرائیلی حملے کے جواب میں ایرانی رد عمل کے پیش نظر تل ابیب کے علاقے ’’ کریاہ‘‘ میں تمام جی پی ایس سگنلز کو غیر فعال کرنا شروع کردیا ہے۔ کریاہ کے علاقے میں وزارت دفاع کا آفس واقع ہے۔
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں اسرائیلی فوج نے تل ابیب میں جی پی ایس سگنلز میں خلل ڈالنا شروع کر دیا۔ ’’والا‘‘ کے مطابق کہ اسرائیل پہلے ہی ایران پر متوقع حملے کے بعد دوبارہ حملے کے امکان کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے رہنماؤں نے متوقع اسرائیلی حملے کے بعد ایک اور ایرانی ردعمل کی تیاری کے بارے میں متعدد بات چیت کی۔
اس تیاری میں فضائی دفاعی نظام، اسرائیلی فوج میں کنٹرول سسٹم، وزارت دفاع، ہوم فرنٹ کمانڈ ، حکومتی وزارتیں، خاص طور پر وزارت دفاع اور حساس تنصیبات کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری شامل تھی۔ .