ویانا(اے پی پی) آسٹریا میں وفاقی چانسلر سباستیان کُرس نے حکومتی بحران کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کردیا
۔تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں وفاقی چانسلر سباستیان کُرس نے حکومتی بحران کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت آسٹریئن پیپلز پارٹی حکومتی معاملات چلانے کے قابل اور تیار ہے۔
ادھر سیاسی جماعت آسٹریئن پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں شراکت دار گرین پارٹی نے کہا ہے کہ وہ سباستیان کرس کے بغیر حکومت کا تصورنہیں کرسکتے۔ سباستیان کرس پر کرپشن کا الزام ہے اور دفتر استغاثہ کی جانب سے ان کے خلاف تفتیش کی جارہی ہے