انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم کی جانب سے کامران غلام ڈیبیو کریں گے۔

ملتان میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، ہم پہلی اننگز میں اچھا اسکور بنانا چاہتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا جس میں 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے اور عامر جمال بطور آل راؤنڈر 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ادھر، انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں کپتان بین اسٹوکس اور میٹ پوٹس کی واپسی ہوئی ہے، فاسٹ باولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو دوسرے ٹیسٹ سے آرام دے دیا گیا۔

قومی پلینگ الیون:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان، زاہد محمود

انگلش اسکواڈ

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جوئے روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، برائیڈن کرس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی تھی۔

پہلے میچ کی بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کی نومنتخب سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، سرفراز احمد کو ڈراپ کرتے ہوئے 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں