امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ پر حملوں میں فوری کمی اورکشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اوراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے غزہ پر حملوں میں فوری کمی اورکشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کادعویٰ ہےکہ نیتن یاہو نے جوبائیڈن کوبتادیا کہ اہداف کے حصول تک غزہ میں جنگی کارروائی جاری رہےگی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں بھی حماس کے خلاف حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کی 100 کلومیٹر طویل سرنگوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے اور اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد242 ہوگئی جب کہ 1500 سے زائد زخمی ہیں