امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے حماس کیخلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں 10 ڈیموکریٹس کے علاوہ تمام ارکان نے قراداد کے حق میں ووٹ دیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں اپنا دفاع کر رہا ہے اس لیے اسرائیل کےساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد نئے اسپیکر ریپیبلکنز کے مائیک جانسن نے آج ہی بطور اسپیکر حلف اٹھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں