امریکہ نےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کے لئے تقریباً 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا
قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے کہا ہے کہ یہ امریکی امداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے زائد متاثرہ افغانوں میں براہ راست تقسیم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ افراد میں ہمسایہ ملکوں میں موجود افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔ اس کام میں آزادانہ طور پر کام کرنے والی تنظیموں کی مدد حاصل کی جائے گی