اماراتی صدر نے اپنے بڑے صاحبزادے شیخ خالد کو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کر دیا

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے نئی تعیناتیوں کا فرمان جاری کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے صاحبزادے شیخ خالد بن محمد زایدکو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے بھائی شیخ منصور بن زایدالنہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔

اس کے علاوہ اماراتی صدر نے اپنے بھائیوں شیخ تہنون بن زاید اور شیخ ہزاع  بن زاید کو ابوظبی کا نائب حکمران نامزد کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں