اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی ہے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک کمیٹی کو کام سے روکا جائے۔
درخواست گزار کی کمیٹی کی تشکیل کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔