اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر دیا جس کے بعد شرح سود 21 فیصد پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زری پالیسی کمیٹی نے آج اپنے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100 بیسس پوائنٹس اضافہ کر کے21 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مارچ 2023 میں مہنگائی میں مزید 35.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل قریب میں اس کے زائد رہنے کی ہی توقع ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ گوکہ مہنگائی کی شرح بلند تر رہے گی لیکن تاہم یہ اشارے ملے ہیں کہ مہنگائی کی توقعات ایک یکساں سطح پرآتی جا رہی ہے، کمیٹی آج کے فیصلے کو قیمتوں کے استحکام کا مقصد حاصل کرنے کے لیے اہمیت کے حامل وسط مدتی ہدف کے گرد مہنگائی کی توقعات کو برقرار رکھنے کی جانب اہم قدم کے طور پر دیکھتی ہے