کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس 633 پوائنٹس اضافے سے 40350 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 657 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ بازار میں 17 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 5 ارب 13 کروڑروپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے بڑھ کر 6144 ارب روپے ہے۔