وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہو گئے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں منکی پاکس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاویداکرم کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ابھی وبا کی شکل میں نہیں ہے، منکی پاکس کو ٹیسٹ کرنےکی سہولت موجودہے لیکن فی الوقت ویکسین نہیں ہے، بیرون ملک سے ویکسین منگوانے کے انتظامات کر لیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 9سے 15سال کے بچے منکی پاکس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، چلڈرن اور جنرل اسپتال میں آئسولیشن وارڈز بنا دیے ہیں۔
سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کہتی ہیں کہ منکی پاکس کے مریض سے رابطے میں آنے والوں کو آئسولیشن میں رکھ کر مانیٹر کرنا ہوگا، مریضوں کو انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشیئس ڈیزیزز میں رکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منکی پاکس کی ٹیسٹ کٹس دستیاب نہیں ہیں، سیمپلز این آئی ایچ یا بیرون ملک بھیجے جا سکتے ہیں۔