اسرائیل کا غزہ پر قبضہ بڑی غلطی ہو گی: امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ غزہ پر اسرائیل کا قبضہ بڑی غلطی ہو گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا حماس کا وجود مٹانا ہو گا اور ان کا کہنا تھا جلد اسرائیل کا دورہ کرنے پر بھی غور کر رہا ہوں۔

صدر جو بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ حماس فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی ترجمانی نہیں کرتی جبکہ محمود عباس نے بھی امریکی صدر کی تائید کی۔

ادھر اسرائیل کے نئے وزیر GIDEON SA’AR نے جنگ کے اختتام پر غزہ کو مزید چھوٹا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا مشرق اور شمال دونوں جانب سے فلسطینیوں کو اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔

امریکی قومی سلامتی مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ، بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے، جنگ کے باعث لبنان سرحد پر نیا محاذ کھلنے اور ایران کی شمولیت کا بھی خدشہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر کے غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے دورے کے بعد انٹونی بلنکن نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں مصری صدر نے کہا اسرائیل اب اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے۔ مصرکے بعد انٹونی بلنکن اردن پہنچے اور جہاں سے وہ آج دوبارہ اسرائیل جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں