اسرائیل رفح کراسنگ کو محفوظ رکھنے کے اپنے دعوے سے مکر گیا

اسرائیل غزہ اور مصر کی رفح کراسنگ کو محفوظ رکھنے کے اپنے دعوے سے مکر گیا، اسرائیلی ٹینک نے رفح کراسنگ کے قریب مصری چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنا ڈالا۔

اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ پر مصری چیک پوسٹ پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ غلطی سے ہوا ہے، ہمیں اس پر افسوس ہے۔

کچھ روز پہلے ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے اور کھانا، پانی اور دواؤں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

اس سے پہلے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ رفح کراسنگ سے امدادی ٹرک کے دوسرے قافلے کے غزہ میں داخل ہونے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں