‘اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال فلسطینی صحافیوں پر 260 سے زیادہ حملے کیے’

اسرائیلی فورسز نے گزشتہ سال کے دوران فلسطینی صحافیوں کے خلاف 260 سے زیادہ حملے کیے ہیں، یہ بیان مقبوضہ علاقوں میں صحافتی عملے کے خلاف تل ابیب حکومت کے بے دریغ جبری اقدامات کے درمیان سامنے آیا ہے۔

جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی (جے ایس سی) نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس کے رہائشی محلوں کے ساتھ ساتھ محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا۔

جرنلسٹس سپورٹ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے دوران اسرائیلی تشدد سے فلسطینی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی جبکہ بعض صورتوں میں تشدد کے باعث مستقل معذوری کا شکار کا شکار بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں