اسرائیلی بمباری کے شکار فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے، پہلے قافلے میں 20 ٹرک شامل ہیں جبکہ 100 ٹرک قطار میں موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے پاک فوج اوراین ڈی ایم اے کی امدادی اشیا کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے مصر روانہ کردی گئی ہے جہاں رفح کراسنگ کھلنے کے بعد امدادی اشیا غزہ میں داخل ہو سکیں گی۔
پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی امداد کیلئے روانہ کیے امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں۔
وینزویلا سے 30 ٹن امداد مصر پہنچ گئی جبکہ روس کی جانب سے بھی غزہ کیلئے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں پینے کا پانی ختم ہوچکا ہے، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں اگر لوگ اسرائیلی فوج کے حملے سے نہيں مرے تو آلودگی اور وبائی امراض سے مر جائيں گے۔