آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا،خواجہ آصف

آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا،خواجہ آصف نےخوشخبری سنادی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے سمیت عوام کوریلیف دیں گے،اس بجٹ میں عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔

دوست ملکوں کی بھی مدد کی امید ہے،حالات کوبہترکرنےکی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں تمام لوگ مسافر ہیں،پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویز الہٰی کیلئے باہر نہیں نکلا،ہم نے حالات قابو میں کرنے کی پوری کوشش کی،کوشش کے باوجود حالات قابو میں نہیں آرہے۔

اتحادیوں کی مشاورت سے حکومت میں رہنے کا فیصلہ کیا،آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی ہیں،ملک میں منافع خوری عروج پر پہنچی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے غیر یقینی صورتحال میں نوازشریف کو نہیں بلا سکتے،نوازشریف کے آنے سے حالات میں بہتری آئے گی،نوازشریف کے آنے سے سیاست پر گہرا اثر پڑے گا،ہم سنجیدہ فیصلے کریں گےغیر سنجیدہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں