آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، نیب نے وزیر اعظم کو کلین چٹ دے دی

نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کلین چٹ دے دی ہے۔

نیب کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے ثبوت نہیں ملے،اس پراجیکٹ سے خزانے کو کوئی نقصان پہنچا نہ شہباز شریف نے فوائد لیے۔

نیب کی رپورٹ کے مطابقشہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے،ریکارڈ سے ثابت ہے کہ کسی پبلک آفس ہولڈر نے فوائد حاصل نہیں کیے۔

کامران کیانی نے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا نہ فواد حسن فواد نے رشوت لی، شہباز شریف نے آشیانہ کے ٹھیکے کا معاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا۔

نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب احتساب عدالت لاہور میں جمع کرا دیا اور استدعا کی کہ احتساب عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کر دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں