آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستیں دائر

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔

آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں وکیل امجد پرویز نے وزیراعظم شہباز شریف، احد چیمہ اور فواد حسن فواد کی بریت کی درخواستیں دائر کیں۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی تفتیشی رپورٹ سےاب تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نیب نے ضمنی تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا۔

درخواستوں میں عدم شواہد کی بنا پر ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں