میلبرن : کرکٹ آسٹریلیا نے مین اور ویمن لیگز کے ڈرافٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے مزید اوور سیز کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کانام بھی میں شامل ہے تاہم فاطمہ ثنا نے ابھی ایونٹ کے لیے دستیابی کی تصدیق کرنا ہے۔
فاطمہ ثنا پاکستان کی جانب سے 31 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں، فاطمہ ثنا سمیت اب تک دنیا بھر سے 46 ویمن کرکٹرز کی ڈرافٹ کے لیے نامزدگیاں ہوچکی ہیں۔
بی بی ایل کی نامزدگیوں میں افغانستان کے کرکٹرز بھی شامل ہیں، افغانستان کے راشد خان سمیت 4کرکٹرز اوورسیز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔
گزشتہ سیزن کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے افغانستان کے خلاف سیریز سے دستبردار ہونے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کے پیش نظر کئی کرکٹرز نےکھیلنےسے انکار کیا تھاتاہم راشد خان نے دوبارہ بی بی ایل نہ کھیلنے پر غور کرنے کا کہا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور خواتین پر پابندیوں کی وجہ سے افغانستان سے کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
اطلاعات ہیں کہ راشد خان ممکنہ طور بی بی ایل کے 8 میچز کے لیے دستیاب ہوں گے، ڈرافٹ کے لیے اب تک 50 اوورسیز پلیئرز کی نامزدگیاں ہو چکی ہیں۔