آذربائیجان نے اسرائیل میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا

وسط ایشیائی ریاست آذربائیجان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں اپنے پہلے  سفارتخانے کا افتتاح کر دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزراءخارجہ  نے  شرکت کی۔

افتتاح سے قبل دونوں وزراء خارجہ نے ملاقات کی ،اس موقع پر اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفار تخانے کا افتتاح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

دوسری جانب آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  اسرائیل آذربائیجان کی آزادی کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا، گزشتہ 30  سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعلقات مضبوط تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان 30 سال سے تعلقات ہیں اور باکو میں 1993 سے اسرائیل کا سفارت خانہ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں