آئی جی اسلام آباد کو 25 ہزار کا جرمانہ، رقم درخواستگزار شیریں مزاری کو دینے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

پی ٹی آئی کی سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کی درخواست میں پیشرفت ہوئی جس میں عدالت کے بار بارکے حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے آئی جی اسلام آباد پر جرمانہ عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 3 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ  2 اگست کو آئی جی اسلام آباد کوایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا لیکن  10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، عدالت نے ایک ہفتہ مہلت کی استدعا منظورکی مگر  29 اگست کو بھی آئی جی نے جواب جمع نہیں کرایا، آئی جی اسلام آباد کوآج بھی جواب جمع نہ کرانے پر25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا؟آئی جی انکوائری کرائیں اور ایکشن لے کر 2 ہفتے میں جواب دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں