وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ 15سے20روز میں پاکستان میں روسی تیل موجود ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کوسہولیتں دینے پر غورکررہے ہیں،گیس پر 1700ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا،ایل این جی پربھی گردشی قرضے صفر کردیں گے۔
حکومت کی جانب سے حالات کی بہتری کے لئے اہم اور مشکل فیصلے کیے جارہے ہیں،تاپی گیس منصوبے سے سستی گیس لانی ہے،کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبارکرنے والوں کو پروموٹ کرناہے،ہم ایران سے گیس خریدنا چاہتے ہیں۔