کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ صوفی گريگوئر کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ ٹروڈو اور صوفیہ کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی 18 سال قائم رہی اور ان کے 3 بچے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفیہ نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CvctRHlrcL9/?utm_source=ig_web_copy_link&igshid=MzRlODBiNWFlZA==
وزیراعظم ہاؤس نے بتایاکہ جسٹن ٹروڈو اور صوفی اپنے بچوں کو محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کے لیے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم کی فیملی اگلے ہفتے سے ایک ساتھ چھٹیاں منائی گی۔