ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد ہوگی، فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں: فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے کہا ہےکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد ہوگی جب کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہوچکا ہے، اب کہا جارہا ہےکہ وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیےانٹرویو کریں گے

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالات الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں، ہر بندہ ہر گھنٹے کے بعد اپنی مشہوری کے لیے بات ٹوئسٹ کرلیتا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نےکہا کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں