ڈاکٹر امجد کا پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور مرکزی رہنما ڈاکٹر امجد نے پارٹی کو خیرآباد کہ دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں3مختلف عہدوں پر فائز تھا،میں ان تینوں عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کسی سیاسی جماعت میں جانے کے لیے نہیں کیا،آج سے 20 سال پہلے اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے بہتری کا سفر شروع کیا،ہم نے اسلام آبادکے لیے بے پناہ ترقیاتی اور سوشل کام کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑے پلیٹ فارم کیلئے مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کوجوائن کیا،ہم نے لوگوں کی طرح کوئی کرپشن نہیں کی بس خدمت کی، ہم نے مالی یا کوئی اور فائدہ نہیں اٹھایا۔

مزید کہا کہ لگتا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقصد انصاف کو فروغ دینا ہے، افسوس کہ اس جماعت کے اندر انصاف موجود نہیں،9 مئی کو ملک کے طول و عرض میں ہنگامے ہوئے،شہدا کی تصاویر پر حملے کئے گئے، ہم اس پر شرمندہ ہیں ،کیا یہ حملہ آور سرحد پر جا کر بھارت سے جنگ لڑیں گے۔بھارت سمیت دشمن سے فوج نے لڑنا ہے پی ٹی آئی نے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کانوں کے کچے ہیں،ان کے گرد 3 لوگ ہیں جو ان سے غلط کام کرارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں