ڈاکٹرطارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کا چارج دوبارہ سنبھال لیا

عدالتی فیصلے کے بعد ڈاکٹر طارق بنوری نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا چارج دوبارہ سنبھال لیا۔

چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق اعلیٰ تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے مل کر اقدامات کیےجائیں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے مل کر اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کے تمام ملازمین کے مسائل فوری حل کیےجائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبادہائیکورٹ نے طارق بنوری کو بطور چیئرمین ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں