اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر لوک سبھا کی دعوت پر بھارت جانے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی لوک سبھا کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ صادق سنجرانی کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس پر انہوں نے شرکت سے انکار کردیا۔
اسپیکر لوک سبھا کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لیے اعزاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کےغیرقانونی اقدام کی واپسی تک کسی بھارتی تقریب میں نہیں جاؤں گا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت والی آئینی شقیں 370 اور35 اے ختم کر کے ظلم ڈھایا گیا۔
لوک سبھا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا جس سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کرنا تھا۔