پنجاب اور کے پی میں الیکشن کی تاریخ کا معاملہ: پاکستان بار کی چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کی استدعا

پاکستان بار کونسل نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے التوا کے خلاف کیس میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے فل کورٹ بنانے کی استدعا کر دی۔

پاکستان بار کونسل کی استدعا پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حسن رضا پاشا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آج پہلی بار آپ عدالت آئے ہیں، گزارشات سے نہیں عمل سے خود کو ثابت کریں، چیمبر میں آکر مجھ سے ملیں، آپ کا بہت احترام ہے، سپریم کورٹ بارکے صدر مجھ سے رابطے میں رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ معاملہ صرف بیرونی امیج کا ہوتا تو ہماری زندگی پرسکون ہوتی، میڈیا والے بھی بعض اوقات کچھ بھی کہہ دیتے ہیں، اکثر جھوٹ بھی ہوتا ہے، عدالت ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے، سماعت کے بعد کچھ ملاقاتیں کروں گا، توقع ہے کہ پیر کا سورج اچھی نوید لے کر طلوع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں