چین اور پاکستان کے تعاون سے دفاعی شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔
پاک چین تعاون سے چار 054 اے پی فریگیٹ کی تکمیل بھی ہوگئی اور دو مزید تباہ کن جنگی جہاز پی این ایس شاہجہاں اور ٹیپوسلطان پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئے، یہ جہاز زمین سے زمین، زمین سے فضا اور زیرآب جنگی کارروائیوں میں مہارت رکھتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ جنگی جہاز جیمنگ سسٹم سے حملہ آور ریڈار گائیڈڈ میزائل کو دور سے ہی ناکارہ بنا دینے کی صلاحیت رکھتے ہے۔
نئے اور جدید چار فریگیٹس پاک بحریہ کی قوت کو مضبوط بنائیں گے اور بحری محاذ پر دفاع کو یقینی بنانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ہوں گے۔