پاک فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے، شہباز شریف

پاک فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی سپہ سالار کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے۔

صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی، لیکن وہ اب استعفیٰ دے چکےہیں، اب قوائد کے مطابق فیصلہ ہو گا۔

دورہ سعودی عرب سے متعلق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہوگا،امریکہ سے دشمنی کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں، عمران خان ملک کا دیوالیہ کرکےگیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح تھا، این ایس سی کی اعلامیے کی پنچ لائن یہ تھی کی سازش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اب جمہوری ہاوس بن گیا ہے،گزشتہ حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ہے۔

مزید کہا کہ آج دس کلو آٹے کا تھیلا چار سو روپے میں مل رہا ہے ، یوٹیلٹی اسٹورز اور رمضان بازار میں چینی ستر روپے فی کلو مل رہی ہے ، گزشتہ حکومت کام کرسکتی تھی، لیکن اس نے صرف شور مچایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی حالت گھمبیر ہے حالت بیان نہیں کی جا سکتی ، لوڈشیڈنگ کی وجہ صرف وقت پرایندھن نہ منگوانا تھا،ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتقام لفظ ہماری لغت میں نہیں ہے ، لیکن قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں