پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 40 کروڑ  ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 اپریل تک 9 ارب 96 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39.42 کروڑ  ڈالر  بڑھ کر 4.43 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 62  لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.32  ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30 کروڑ ڈالر کمرشل قرض لینے کے سبب بڑھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں