امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع ہے۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ نئی فنڈنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے 3.7 ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کیساتھ اس وقت معاہدہ کیا جب پاکستان کو زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر، اسٹاک مارکیٹ کی ابتر صورتحال اورمہنگائی جیسے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔