پاکستان نے سری نگر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا

پاکستان نے سری نگر میں جی 20 ورکنگ گروپ اجلاس کی میزبانی کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متنازع علاقے میں جی 20 اجلاس منعقد کرنا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ غداری ہے ، مقامی آبادی کو یرغمال بنا کر اور ان کے حقوق اور آزادیوں سے انکار کر کے سیاحت اور ترقی کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں جی 20 اجلاس کر کے بھارت نے ایک اور بین الاقوامی فورم پر سیاست کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چین، سعودی عرب، ترکیے، مصر اور عمان قابلِ تعریف ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں