پارٹی ٹکٹ جمع نہ کرانے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کوبطور آزاد امیدوار نشانات الاٹ کردیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 149 سے مریم نواز کوپرچ پیالی کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا جبکہ لاہور کے حلقے پی پی 173 سے مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ لاہور کے حلقے پی پی 146 سے حمزہ شہباز کو ’مور‘ اور پی پی 147 سے ’کشتی‘ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو شیڈول ہیں تاہم پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے کی تحریک مسترد کردی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر کسی بھی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیے گئے۔